پشاور: قیادت کے خلاف الزامات عائد کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیاگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نورعالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جس میں انہیں 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ نورعالم نے پارٹی قیادت پرالزامات لگائے، نورعالم اپنے الزام پر پوزیشن واضح کریں ، جواب جمع نہ کرانے پر پارٹی آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔