وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاتون کی فوری مدد کی ہدایت کی ۔فائل فوٹو
 وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاتون کی فوری مدد کی ہدایت کی ۔فائل فوٹو

سندھ حکومت نے کھانے اور ناشتے پر پابندی عائد کردی

کراچی:سندھ حکومت نے کورونا کے تیز پھیلاؤ کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ اوراندرون ملک پروازوں میں کھانے اورناشتے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملدرآمد کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈومیسٹک ہوائی سفرکے دوران کھانے اور ناشتے پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملدرآمد کی ہدایات دی گئی ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر188 کے تحت کارروائی کی جائے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح میں اضافہ جاری ہے اورکراچی میں کورونا مثبت آنے کی شرح تقریباََ 39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔