کراچی: ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ میری تجویز ہے پی ایس ایل سیون ملتوی کر دی جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے، اٹل فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈیٹر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں اپنے وعدے کے مطابق رواں سال کوٸٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گیا ہوں، سرفراز احمد میرا فیورٹ کپتان ہے، سرفراز فیلڈ میں جان لگاتا ہے جو مجھے پسند ہے، سرفرازاورکوٸٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ کھیلنے کی خوشی ہے، میری کوشش ہوگی کوٸٹہ کو جتنا لڑا سکوں لڑواٶں۔