نورعالم خان نے کورونا مثبت کی رپورٹ بھی خط کے ہمراہ لف کر دی۔فائل فوٹو
نورعالم خان نے کورونا مثبت کی رپورٹ بھی خط کے ہمراہ لف کر دی۔فائل فوٹو

پرویز خٹک کو جوابدہ نہیں ۔ نورعالم خان کا موقف سامنے آ گیا

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد رکن قومی اسبملی نور عالم خان کا موقف سامنے آ گیا۔

اپنے موقف میں رکن قومی اسمبلی نورعالم خان نے کہا کہ کسی صورت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک کو جوابدہ نہیں ہوں، پارٹی ٹکٹ چیئر مین عمران خان نے دیا ہے، صرف وزیراعظم کو جوابدہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس، بجلی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی پر بات کرتا رہوں گا، پہلی 3 قطاروں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے والی بات میں کیا برائی ہے۔

واضع رہے پارٹی قیادت پر الزامات لگانے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔