لاہور: کاہنہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی جس کی زد میں آکر لیڈی ڈاکٹر،اس کا بیٹا اور دو بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاہنہ ایل ڈی اے گول چکرکے قریب مقتولہ ڈاکٹر ناہید نے اپنے گھر میں ہی کلینک بنا رکھا تھا ، اہل علاقہ کے مطابق وہ عرصہ 25 سال سے وہاں رہائش پذیر تھیں ، ان کے ہمراہ ان کا 22 سالہ بیٹا اور دو بیٹیاں عمر17 اور15 سال مقیم تھیں ۔ گزشتہ رات تقریبا ً ایک بجے کے قریب نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تمام افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کا بڑا بیٹا دوسرے گھر میں سویا ہوا تھا جس کے باعث وہ محفوظ رہا ۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ۔پولیس کے مطابق تمام افراد کو 30 بور کی پستول سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔