38نئے کیسزرپورٹ

کورونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد: ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ ہزار472  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپرشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسزکی شرح 9.48 فیصد ریکارڈ کی گئی  جبکہ مزید 8 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ۔  پاکستان میں اب تک کورونا سے 13 لاکھ  38 ہزار 993 افراد متاثر ہوئے جبکہ  29 ہزار37 جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں پانچ لاکھ  9 ہزار 308 ، پنجاب میں چار لاکھ  55 ہزار499، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ  12 ہزار557 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  82 ہزار619 ، بلوچستان میں 33 ہزار 744 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں  34 ہزار 811 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔