شہر قائد میں اب تک اومی کرون کے 430 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔فائل فوٹو
شہر قائد میں اب تک اومی کرون کے 430 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔فائل فوٹو

کورونا کی پانچویں لہر نے شہر قائد میں پنجے گاڑھ لیے

کراچی :کورونا کی پانچویں لہرنے شہر قائد میں پنجے گاڑھ لیے ، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد تک پہنچی ، دو ہزار 902 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

شہر قائد میں اب تک اومی کرون کے 430 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے ۔