لاہور:مسلم لیگ ن کے صدراوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا جس کےبعد انہوں نے خود کراپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ، عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے جس کے باعث انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پرقرنطینہ کرلیا ۔ قوم سے درخواست ہے کہ شہباز شریف کی صحت کے لیے دعا کریں ۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی اورکہا کہ ڈاکٹرزنے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔