لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ،علیم ڈار سمیت 12 امپائرزاور5 میچ ریفری ذمے داریاں ادا کریں گے ۔
پاکستان سپرلیگ کے سیز7 کی تیاریاں جاری ہیں ۔ میچ آفیشلزکا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔ امپائرز میں علیم ڈار، احسن رضا ، آصف یعقوب ، فیصل خان آفریدی ،امتیاز اقبال ،عمران جاوید ، مائیکل گوچ ، ناصر حسین ،راشد ریاض ، رچرڈ ایلنگورتھ ، شوذب رضا اور ولید یعقوب شامل ہیں ۔
میچ ریفریز میں علی نقوی، افتخاراحمد، محمد جاوید ملک ، رنجن مدھوگالے اور روشن ماہانامہ شامل ہیں ۔ روشن ماہانامہ پی ایس ایل میں پہلی بار شرکت کر رہے ہیں ۔
پی ایس ایل سیزن 7 کا افتتاح 27 جنوری کو ہوگا جبکہ فائنل 27 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سب کے سامنے ہے جس میں بھارت اوراسرائیل سے فنڈنگ کے کوئی ثبوت نہیں ۔ مریم ، بلاول ،مولانا فضل الرحمن بڑھکیں مارتے تھے مگراب وہ اپنی اپنی فنڈنگ کا حساب دیں ۔