آکلینڈ:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا ، کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے 24 جنوری سے 9 فروری تک آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ اور کرکٹ آسٹریلیا نے سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔نیوزی لینڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بورڈز مشاورت سے سیریز کی نئی تاریخوں کا فیصلہ کریں گے۔