دبئی:آئی سی سی نے مینزٹی 20 آف دی ائیر کا اعلان کر دیا ،بابراعظم کو آئی سی سی مینز ٹی 20 کا کپتان مقررکیا گیا۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 آف دی ائیر میں پاکستان کی جانب بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں جبکہ بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 آف دی ائیر کے دیگرکھلاڑیوں میں ڈیوڈ ملر،تبریز شمسی، جوش ہیزلووڈ، ہسارنگا، ایڈن مارکرم، مچل مارشل شامل ہیں ۔جوز بٹلراور مستفیض الرحمان بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ۔