اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے کراچی میچز25 فی صد شائقین اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے۔ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کے لیے مکمل ویکسینیشن لازمی ہوگی، جبکہ پی ایس ایل لاہور کے میچز سے متعلق فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگا، این سی او سی نے وفاق، صوبوں اورپی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد ہی کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی، تاہم عمر کی کوئی قید نہیں ہوگی اور تمام عمرکے افراد اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھ سکیں گے۔
مراسلے میں وضاحت کی گئی ہے کہ اسٹیڈیم میں آنے کے لیے 12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسینیشن لازم ہوگی، پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجرا کے لیے ایک میکنزم تیار کرے گا، اور پی سی بی سیکیورٹی انتظامات کی ذمے دار ہوگی۔