کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو
کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو

کرونا فنڈ میں 40ارب کی بےقاعدگیوں کی رپورٹ عام کی جائے ۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ کورونا سے متعلق فنڈزکا حکومت نے ریکارڈ فراہم نہیں کیا، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں کورونافنڈ میں 40ارب کی بےقاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آڈیٹرجنرل کورونا ویکسین سے متعلق ریکارڈمانگتےرہےلیکن حکومت نےنہیں دیا، آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کوپبلک نہیں کیاگیانہ جواب آیا، خیبرپختونخواکےکورونا فنڈمیں 1.38ارب کی بےقاعدگیاں سامنےآئیں ،یہ رپورٹ آڈیٹرجنرل نےدی،مسلم لیگ(ن)نےنہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے ساڑھے تین سالہ دوراقتدارکا حساب نہیں دے پا رہی جبکہ ن لیگ نے چار دہائیوں اورچارنسلوں کا حساب دیا ہے، یہ ہماری میٹرو بسوں کو جنگلہ بس کہتے تھے جبکہ ان کی اپنی بسیں پشاور میں بی آرٹی چلتی کم اور جلتی زیادہ ہیں جب جلنے کے واقعات کی انکوائری کی کوشش کی گئی توانہوں نے عدالتوں سے اسٹے آرڈرلے لیا کہ ہمیں تحقیقات نہیں کرانی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ رپورٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آئی ایم ایف کے حکم پر بنائی ہے، رپورٹ میں خیبرپختونخوا حکومت کے بارے میں بدعنوانی کا لفظ استعمال کیا گیا اور بتایا گیا کہ ٹھیکے ایسی کمپنیوں کو دیے گئے جو اہل نہیں تھیں اورجعلی دستاویزات دی تھیں، جبکہ کئی اخراجات کا ریکارڈ ہی نہیں، یہ 36 کروڑ 87 لاکھ روپے کس کی جیب میں گئے اس کا ریکارڈ ہی موجود نہیں، یہ پیسہ بنی گالہ کے کس تہ خانے سے نکلیں گے عوام جلد دیکھیں گے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ صحت کارڈ پر آج کل بہت اشتہارات ہیں اس پرکافی دیہاڑی لگی ہے، جب صحت کارڈ کا آڈٹ ہوگا تو وہاں بھی اسی طرح کی صورتحال ہوگی، یہ شہباز شریف پرزلزلہ کے فنڈ کھانے کا الزام لگاتے تھے، یہ جو فنڈ کھاتے ہیں اس کی آڈیٹر جنرل خود تصدیق کرتا ہے، یہ جو پیسے کھا جائیں اس کا جواب نہیں دیتے، یہ مدینہ کی ریاست کے دعویدارکے اعمال ہیں۔