اسلام آباد: چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی چین کو برآمدات 2021 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کاکہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی طورپرفائدہ مند ہے اوراس نے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچائے ہیں۔
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمزکے تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں چین کی پاکستان کو درآمدات اوربرآمدات کی کل مالیت میں سالانہ 59.1 فیصد اضافہ ہوا جس میں برآمدات میں 57.8 فیصد اوردرآمدات میں 68.9 فیصد اضافہ شامل ہے۔
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس وقت چین پاکستان کے لیے برآمدات کا دوسرا بڑا اور درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔