لاہور: انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت، دھماکے کی جگہ نصب کیمروں میں 3 مشکوک افراد کی نشاندہی ہوگئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے کی جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ دو دہشت گردوں کی نشاندہی ہوئی ہے ، مبینہ سہولت کار بم کا پارسل لانے والے دہشتگرد سے بذریعہ فون رابطے میں تھے، تینوں میں سے ایک شخص نے دھماکہ خیز مواد رکھا جبکہ دو نے معاونت کی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کے آنے اور جانے کے روٹ کا سراغ لگا کر تفتیش کر رہی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انارکلی میں ہونےوالے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 28 زخمی ہوئے تھے ۔