شٰیخ رشید نے عدم اعتماد کویہ منہ اورمسورکی دال قرار دیدیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی افواہوں سے متعلق شٰیخ رشید نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ منہ اورمسورکی دال عدم اعتماد لائیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نہ ہم جا رہے ہیں نہ آپ اس قابل ہیں کہ آرہے ہیں ۔ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے متعلق کہا کہ اگرآپ نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو ہم بھی آپ کو ہاتھ میں لیں گے ، جمہوری نقصان کی غلطی میں ان کا نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کا سربراہی اجلاس 25 جنوری کو ہوگا جس میں وفاقی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سمیت دیگراقدامات پرغورکیا جائے گا جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )  23 مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں مارچ کا اعلان کر چکی ہے۔