کراچی کی جیل میں قید کی سزا پوری کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا.
محکمۂ داخلہ سندھ کے ذرائع مطابق پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طورپرداخل ہونے اور بلا اجازت مچھلیوں کا شکارکرنے پرگرفتارکیے گئے 20 ماہی گیرکراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید تھے۔
قید کی سزا پوری ہونے پر حکومتِ پاکستان نے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا،انہیں کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔