جرمنی اور بھارت کو چین سے نمٹنے کیلیے روس کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو
جرمنی اور بھارت کو چین سے نمٹنے کیلیے روس کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو

روس کے حق میں بیان ۔جرمن نیوی کے چیف کواستعفیٰ دینا پڑگیا

برلن:روس کے حق میں اور یوکرین کی مخالفت میں بیان نے جرمنی نیوی کے چیف کواستعفیٰ دینے پر مجبورکردیا۔

خبررساں ویب سائٹ العربیہ کے مطابق جرمن بحریہ کے چیف لیٖٹیننٹ جنرل کی اچم شونباچ نے بھارت میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کریمیا روس میں چلا گیا ہے اورکبھی واپس نہیں آئے گا،روسی صدر احترام چاہتے ہیں اور وہ اس کے مستحق ہیں۔ جرمنی اوربھارت کو چین سے نمٹنے کیلیے روس کی ضرورت ہے،آئندہ سالوں میں  یورپی براعظم پر جنگ  مسلط کی جا سکتی ہے ۔

اس بیان کے بعد کائی اچم شونباچ کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی جبکہ جرمن بحریہ کے چیف نے   گزشتہ روزاپنا استعفیٰ حکام کو پیش کردیا۔