کراچی:صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے براہ راست الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم نے کراچی میں قتل عام کرایا ، ان کے منہ کو خون لگ چکا ہے،اب یہ پھر اسی خون کی تلاش میں ہیں ۔
سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے ان بچوں کو قتل کرایا جن کے والدین کے ووٹ سے وہ یہاں تک پہنچے، یہ پھر کراچی میں خونریزی چاہتے ہیں ، ایک واقعہ کو بنیاد بنا کر صوبے میں لسانی تقسیم پیدا کرنے کی جارہی ہے،آفاق احمد نے ایک مسئلے پر آگ لگانے کی کوشش کی ہے ۔
سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں لسانی بنیادوں پر فساد پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ٹنڈوالہ یار میں ایک قتل کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ہے ،سندھ حکومت کو کسی مخصوص لسانی جماعت بناکر پیش کرنازیادتی ہے،جس قسم کی باتیں ٹنڈوالہ یار میں کیں وہ آگ لگانے کی کوشش ہے،جماعت اسلامی بھی تقسیم کی سیاست کرنا چاہتی ہے،پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے ہمارے کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں،