وزیراعظم اقتدار جانے کےخوف میں مبتلاہیں۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی گزشتہ روزکی تقریرایک نالائق،نااہل شخص کی تقریرتھی، وزیراعظم اقتدار جانے کےخوف میں مبتلاہیں، انہیں معلوم ہوچکا،وہ نالائق ہیں، انہیں  بیساکھیاں  دےکرلایاگیا، آرٹی ایس کوبٹھاکرعمران خان کولایاگیا، یہ کہتےہیں دفترمیں بیٹھ کرگھٹیاباتیں سنتاہوں، یہ  جب بھی بولتےہیں لوگوں پرتہمت لگاتےہیں، عوام کوآپ نےروٹی،چینی،دوائی لینےکےقابل نہیں چھوڑا، ساڑھے 3سال عوام کی جیب پرڈاکاڈالاگیا۔

انہوں نے وزیراعظم کے گزشتہ روز سڑکوں پرآنے سے متعلق بیان پر مسلم لیگ ن نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ذہنی طور پر گھر جا چکے ہیں ،عمران خان کرسی سے اترے تو کوئی ان کا نام لینے والا نہیں ہوگا۔

ترجمان پاکسان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو کرسی جانے کا خوف کیوں ہے ،آپ کےانتقام سےاپوزیشن گزرچکی ہے،آپ کےانتقام نےہماراخوف ختم کردیاہے،جب آپ سڑکوں پرتھےاس وقت وزیراعظم نوازشریف تھے، سڑکوں پرآنےکی دھمکیاں کسے دیتے ہیں؟، شہباز شریف کوکریمنل کہنےکی ہمت کیسےہوئی؟،

ان کا کہناتھا کہ کریمنل آٹا،چینی چوری کرنےوالاہوتاہے، کریمنل وہ ہوتاہےجو 1200 ارب کا آٹا کھا جائے، عمران خان شہبازشریف کےمنصوبوں پرتختیاں لگارہےہیں،آپ نے26اکاؤنٹس کھولے،الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا، فارن فنڈنگ کیس میں طاہراقبال،محمدرفیق کون ہے؟، یہ مکافات عمل ہے،آپ بچ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گھر جانے کا وقت ہوگیا، یہ مکافات عمل ہے، آپ بچ نہیں سکتے، دھمکی دیتے ہیں چھوڑوں گا نہیں، خطرناک ہوجاؤں گا، آپ نے تو پہلے ہی عوام کو جینے کے قابل نہیں چھوڑا، اب آپ کا گریبان ہوگا اور عوام کا ہاتھ ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس کو بٹھا کرعمران خان کو لایا گیا، آپ نے 26 اکاؤنٹس کھولے، الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا، آپ کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کےوزیراعظم پارلیمان کودھمکیاں دیتےہیں،اداروں اورعوام کودھمکیاں دی جاتی ہیں، سڑکوں پرجائیں گےتوعوام کاہاتھ اورآپ کاگریبان ہوگا، کرسی سےاترےتوکوئی آپ کانام لینےوالانہیں ہوگا۔