شہزاد اکبرکا نام اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا۔فائل فوٹو
شہزاد اکبرکا نام اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا۔فائل فوٹو

وزیراعظم کے مشیراحتساب شہزاد اکبرکی چھٹی ہو گئی 

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبرنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔اس سے قبل یہ خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان اپنے مشیر شہزاد اکبر سے ناراض ہیں۔

مشیر احتساب شہزاد اکبر نے ٹویٹ کرکے اپنے استعفیٰ سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ بطورمشیر احتساب وزیراعظم کو استعفیٰ جمع کروادیا ۔انھوں نے امید ظاہرکی کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشورکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہیں گے اور قانون محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کی معاونت جاری رکھیں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعظم ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہیں یا نہیں،تاہم چند روز قبل دعوی کیا گیا تھا  کہ وزیر اعظم شہزاد اکبرکی کارکردگی سے خوش نہیں اورانہیں استعفیٰ دینے کا کہہ دیا گیا ہے۔