لاہورانارکلی میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، تحقیقاتی اداروں نےدہشتگردی میں ملوث دہشتگرد کو لاری اڈا پہنچانے والے رکشہ ڈرائیورکو ڈھونڈ کر گرفتارکر لیا تاہم رکشہ ڈرائیور کا دھماکے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقات کرنے والے اداروں نے دہشتگرد کو لاری اڈا پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے حراست میں لیاہے ۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملوث شخص ڈیوائس رکھنے کے بعد رکشے میں بیٹھا، رکشہ ڈرائیور نے دہشت گرد کو لاری اڈا کے قریب اتارا، تاہم لاری اڈا اترنے کے بعد دہشت گرد کیمروں کی رینج میں نہیں آیا، دہشت گرد کی لاری اڈا تک موومنٹ کیمروں سے ٹریک کی گئی۔
ابھی تک رکشہ ڈرائیور کا دھماکے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، رکشہ ڈرائیورنے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد پنجابی میں بات کر رہا تھا۔ دوسری جانب تفشیشی ٹیموں نے بادامی باغ کے قریب بس اڈوں کی ریکارڈنگ بھی قبضے میں لے لی ہیں۔