اسلام آباد:ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورلاہور دھماکے کی مذمت کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ولی عہد ابو ظہبی شیخ محمد بن زاید النہیان نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، ولی عہد ابو ظہبی کی جانب سے 20 جنوری کو لاہور میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی اور دھماکے کے متاثرین سے اظہار تعزیت کی ۔ ولی عہد نے دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے عرب امارات کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور رابطے جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کی قیادتوں کے درمیان بات چیت برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔