نورعالم خان نے کورونا مثبت کی رپورٹ بھی خط کے ہمراہ لف کر دی۔فائل فوٹو
نورعالم خان نے کورونا مثبت کی رپورٹ بھی خط کے ہمراہ لف کر دی۔فائل فوٹو

نورعالم خان نے شو کاز نوٹس کا جواب دینے وقت مانگ لیا

پشاور:رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف نورعالم خان نے پارٹی شو کاز نوٹس کا جواب دینے کے لئے 15 دن کا وقت مانگ لیا۔

نورعالم خان نے پرویز خٹک کو خط لکھ کر جواب کے لئے وقت مانگا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ آپ کا 17 جنوری کو شوکازنوٹس ملا، میں کرونا کا شکار ہو گیا ہوں، آئندہ 15 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دوں گا۔ نورعالم خان نے کورونا مثبت کی رپورٹ بھی خط کے ہمراہ لف کر دی۔

خیال رہے صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پارٹی قیادت پر الزامات لگانے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق نور عالم خان کو 7 یوم میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا نور عالم نے پارٹی قیادت پرالزامات لگائے جو میڈیا پر نشراورشائع ہوئے، نورعالم دستاویزی ثبوت کے ساتھ اپنا وضاحتی جواب 24 جنوری تک جمع کروائیں۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ نورعالم خان اپنے الزامات پر اپنی پوزیشن واضح کریں، 7 یوم میں جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں پارٹی آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔