اسلام آباد:نوازشریف کی وطن واپسی کے معاملہ پر اٹارنی جنرل آفس نے سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے ضامن شہباز شریف کو خط لکھ دیا ۔
اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے لکھے گئے خط میں لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی گارنٹی کا حوالہ گیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی انڈرٹیکنگ پر عملدرآمد کروائیں، سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 10 دن میں سپیشل میڈیکل بورڈ کو فراہم کی جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ کو نواز شریف کی رپورٹ نہ دینے پر قانونی کارروائی کی جائے گی اور لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی ۔