اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کے دعویدارکو گزشتہ روز نکال دیا گیا، شہزاد اکبر بتا دیں انہیں عمران خان نے نکالا ہے یا استعفیٰ دیا؟ساڑھے تین سال بعد علم ہوا کہ بچہ نالائق تھا۔
شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کہتاہےوزیراعظم نےشہزاداکبرکوچارج شیٹ کردیا،شہزاداکبراپنی ساڑھے 3سال کی کارکردگی سےآگاہ کریں اوربتا دیں کہ انہیں عمران خان نےنکالاہےیااستعفیٰ دیا؟، کرپشن فری ممالک میں 117 نمبر والے ملک کو 140 پر پہنچا دیا گیا، اب چیئرمین نیب بھی بیمار ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم کےوزرا کا کام صر ف پریس کانفرنس کرنا ہے، وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں باہر نکالا تو سب گھبرا جائیں گے،عوام تو پہلے سے ہی گھبرائیں ہوئے ہیں، اگر وزیراعظم بھی دھمکیاں دینے پراترآئیں گے تو اس ملک کا کیا ہوگا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم نے قوم سے براہ راست ٹیلیفونک گفتگوکے اختتام پرنام لیے بغیر اپوزیشن کو پیغام دیا تھا کہ اگر میں سڑکوں پرآگیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا، میرے سڑکوں پرآنے کے بعد آپ لوگوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔