اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کرپشن ختم کرنے کی دعویدار حکومت نے 16 ممالک کو کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پرکیے گئے اپنے پیغام میں شیری رحمٰن نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،کرپشن میں پاکستان کا 16 درجے اوپر جانا اس حکومت کے بیانیےکو بے نقاب کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ2020 میں دنیا بھر میں پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 124 نمبر پر تھا،ایک سال کے اندر پاکستان 140ویں نمبرپرآگیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔کرپشن میں پاکستان کا 16 درجے اوپر جانا اس حکومت کے بیانئے کو بے نقاب کرتا ہے۔ 2020 میں دنیا بھر میں پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 124 نمبر پر تھا۔ 1 سال کے اندر پاکستان 140ویں نمبر پر آگیا ہے۔ 1/2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 25, 2022
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسری طرف مشیراحتساب کا استعفیٰ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھی ہے۔