شہزاد اکبر کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ
شہزاد اکبر پر براڈ شیٹ اسکینڈل میں بڑی رقم وصولی کا الزام ہے۔قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
وزیراعظم کے سابق مشیر احتساب کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔فائل فوٹو
لاہور:وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلیے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور نے جمع کروائی جس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ شہزاد اکبر پر براڈ شیٹ اسکینڈل میں بڑی رقم وصولی کا الزام ہے ، اس لیے وزیراعظم کےسابق مشیر احتساب کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔
یاد رہےکہ شہزاد اکبر نے گزشتہ روز اپنے عہدسے سے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا تھا جس کا اعلان انہوں نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کیا ۔