یاؤنڈے:کیمرون میں افریقہ کپ آف نیشنزکے میچ سے قبل فٹبال اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے 8 افراد جاں بحق اور50 زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق لوگوں کے ہجوم نے اولمبے اسٹیڈیم کے جنوبی گیٹ سے داخلے کی کوشش کی تاکہ وہ میزبان ٹیم ’’ کوموروس‘‘ کا میچ دیکھ سکیں، کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظراسٹیڈیم میں لوگوں کی شرکت کو کم کیا گیا تھا ۔
بھگدرڑ مچنے سے ہجوم کے پیروں تلے آ کر 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 30 سالہ دو خواتین ، 30 سالہ چار مرد، ایک بچہ شامل ہیں جبکہ بتایا جارہاہے کہ ایک شخص کی لاش کو اہل خانہ لے گئے تھے ۔
وزارت کا کہناہے کہ بھگدڑ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیے جانے کا عمل شروع کر دیا گیا تھا لیکن گاڑیوں کے شدید رش کے باعث ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار ہوا ۔زخمی ہونے والوں میں چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔