پشاور:بلدیاتی الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پرالیکشن کمیشن نے ڈی آراو کو وفاقی وزیر پرویز خٹک کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کا دورہ الیکشن قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے لہذا ڈی آر او پرویز خٹک کو نوٹس جاری کرے ۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک نے گزشتہ روز تیمرگرہ کا دورہ کیا تھا،جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔