اسلام آباد: ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا مثبت کیسز کی شرح12.81 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا سے 17 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 122 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 357 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر13 لاکھ 81 ہزار 157 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں اب تک پانچ لاکھ 29 ہزار218 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، پنجاب میں چارلاکھ 66 ہزار164 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 683 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 128 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 510 ، بلوچستان میں 33 ہزار975 اورآزاد کشمیر میں 35 ہزار 474 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔