تحریک انصاف کےمرکزی عہدیداران کا اعلان
فواد چوہدری ، اعظم سواتی ، خان محمد جمالی، امیر بخش بھٹو کو سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔
تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں۔فائل فوٹو
لاہور: تحریک انصاف نے تنظیم سازی کرتے ہوئےمرکزی عہدیداران کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری ، اعظم سواتی ، خان محمد جمالی، امیر بخش بھٹو کو سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیاہے جبکہ اعجاز چوہدری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی، عاطف خان ،ا یڈووکیٹ عطاللہ نائب صدر ہوں گے ۔ مرکزی عہدیداروں کا نوٹیفکیشن سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے جاری کیا ۔