خانپور ڈیم میں کشتی الٹنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیاجس میں ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم پر پکنگ کیلیے گئے اسکول کے بچوں سے بھری ہوئی کشتی ڈیم میں الٹ گئی، کشتی میں 35 بچے اور4 اساتذہ سوار تھے۔
ریسکیو 1122 خانپور کی امدادی ٹیم اور مقامی لانچ کے ڈائیورز نے تمام بچوں کوبحفاظت نکال لیا جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون ٹیچرکی لاش تحصیل ہسپتال خانپور منتقل کردی گئی، جاں بحق خاتون کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔
چار بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔بچوں کا تعلق نجی اسکول سے بتایا جارہاہے ۔