پاکستان کے سابق اسپن بائولر ثقلین مشتاق نے ہیڈ کوچ انٹر نیشنل پلیئرز ڈویلولپمنٹ کا عہدہ چھوڑ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو بھجوا دیاہے ، ثقلین مشتاق کے پی سی بی کے ساتھ مالی معاملات طے نہیں ہو سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ثقلین مشتاق کو ہائی پرفارمنس کوچ مقررکرنے کا خواہشمند تھا تاہم سابق کرکٹرنے پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
واضع رہے ثقلین مشتاق نے گزشتہ برس بھی استعفیٰ دیا تھا لیکن انہیں پھرعبوری کوچ مقررکردیا گیا تھا۔