مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا آج خود انٹرنیشنل چور نکلا، عمران خان دنیا کے کرپٹ ترین حکمران بن چکے، صادق اورامین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے، ملک میں مہنگائی اسی کرپشن کی وجہ سے ہے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب الزامات سے بات نہیں بنے گی ، پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور کرپٹ کہہ رہی ہے، کھاد ، چینی ، آٹا مہنگا کرنے والے کابینہ میں بیٹھے ہیں ،سپریم کورٹ بھی کہہ چکی نیب پولیٹیکل انجیئنرنگ کا ادارہ بن چکی ہے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں میں آفس میں بیٹھ کر تماشے دیکھتا ہوں ، آپ حکمران ہیں، تماشے نہ دیکھیں، کارروائی کریں، آپ کا کام مہنگائی اور کرپشن ختم کرنا ہے، دھمکی پاکستان کےعوام کو دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی 3 حکومتیں ہیں، ملک میں ان 3 حکومتوں کی وجہ سے کرپشن ہے، ملک میں مہنگائی کرپشن کی وجہ سے ہے، حکومتی کرپشن نے 152 ویں پوزیشن حاصل کی، جب حکومت چھوڑی تو پاکستان 117 ویں نمبر پر تھا، ایک سال میں ہم 140 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔