اسلام آباد:ملک بھر میں ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جان لیوا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد انتقال کرگئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار137 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 67 ہزار 698، سندھ میں 5 لاکھ 31 ہزار 8، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 86 ہزار537، بلوچستان میں 34 ہزار 32، گلگت بلتستان میں 10 ہزار526، اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار813 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 734 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 46 لاکھ 91 ہزار 5 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 63 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 71 ہزار 87 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 293 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 137 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 119، سندھ میں 7 ہزار 753، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 980، اسلام آباد میں 979، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 752 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔