اسلام آباد:چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ترجمان نیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اورانہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔