پہلی بار شکایت دس سال قبل ایک خاتون نے درج کرائی تھی۔فائل فوٹو
پہلی بار شکایت دس سال قبل ایک خاتون نے درج کرائی تھی۔فائل فوٹو

جنسی زیادتی پر5سابق فوجیوں کو30سال قید

گوئٹے مالا سٹی:وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں خانہ جنگی کے دوران 36مقامی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نیم فوجی دستے کے 5 سابق اہلکاروں کو 30 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا کی عدالت نے 1981 تا 1985 خانہ جنگی کے دوران 36 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر5 سابق فوجی اہلکاروں کو 30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جج نے گوئٹے مالا کے سول سیلف ڈیفنس پٹرولز (PAC) کے 5 سابق ارکان کے خلاف فیصلے میں لکھا کہ تمام جج ان خواتین کی گواہیوں پر پختہ یقین رکھتے ہیں جن کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔

دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی کی جیل میں قید پانچوں ملزموں کی عمریں اب 57 سے 63 سال کے درمیان ہیں، انہوں نے وڈیو کانفرنس کے ذریعے فیصلہ سنا۔

ان افراد کے خلاف پہلی بار شکایت دس سال قبل ایک خاتون نے درج کرائی تھی۔ اس خانہ جنگی کے دوران 2 لاکھ افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے اور سب سے زیادہ متاثر رابینل کے علاقے کے رہائشی ہوئے تھے۔