صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے شہزاد اکبرکا بطورمشیراستعفیٰ منظورکرلیا۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے شہزاد اکبرکا بطور مشیرِ داخلہ و احتساب استعفیٰ 24 جنوری سے منظورکیا گیا ہے۔
صدرِ مملکت کی منظوری کےبعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبرکے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبرنے 2 روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔