وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں شرکت کی تھی۔فائل فوٹو
وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں شرکت کی تھی۔فائل فوٹو

وزیر اعظم 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کےمتوقع دورہ چین سےمتعلق کہا کہ وزیر اعظم 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین سے مثالی نوعیت کے تعقات ہیں جس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، وزیر اعظم اپنے دورہ چین میں چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے ۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق حکمت عملی وضع کی ہے جس کی بنیاد پر چین ک قیادت سے رابطہ کریں گے، ہماری خارجہ پالیسی کا فوکس، اقتصادی سفارتکاری پر ہے ،سرمایہ کاری اوردو طرفہ تجارت خصوصی اہمیت کی حامل ہیں ۔