کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (یم کیو ایم) نے اپنے کارکن کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان کردیا۔
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروائیں گے۔ ایم کیو ایم نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا، کارکن کی شہادت کے بعد یوم سیاہ کو یوم سوگ کے طورپرمنائیں گے۔
پیپلزپارٹی کے گنتی کے دن شروع ہوگئے ہیں، پرامن احتجاج کرنے والے شہری کی شہادت کی ذمے دار سندھ پولیس ہے، ہم وزیر اعلیٰ سندھ پر قتل کی ایف آئی آر کٹوائیں گے۔
واضح رہے کہ مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج سے ایم کیو ایم کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ متعدد کارکن زخمی ہوگئے تھے۔