ماسکو:روس پر اقتصادی پابندیوں کی دھمکی کے بعد روس کے خام تیل کی برآمدات میں کمی ہوئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 8سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.73 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا جس کے بعد برطانویبرینٹ خام تیل کی قیمت 89.93 ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکی ہے ۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی فی بیرل 1.69 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی تیل کی قیمت 87.29 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ۔