سائفرکو دبانے کی پوری کوشش کی گئی،چئیرمین پی ٹی آئی (فائل فوٹو)
سائفرکو دبانے کی پوری کوشش کی گئی،چئیرمین پی ٹی آئی (فائل فوٹو)

پاکستان میں عام آدمی کاجرم صرف غربت ہے۔وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی کاجرم اس کی غربت ہے، سوئٹزرلینڈسےکوئی لندن جاکرفلیٹ نہیں خریدتا،وہاں کسی وزیراعلیٰ کے چپراسی کےاکاؤنٹ میں اربوں نہیں آجاتے نہ ہی ادھرکوئی قبضہ مافیا ہے ۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی ملک قانون کی بالادستی کےبغیرترقی نہیں کرسکتا، کسی بھی معاشرے نے آج تک رول آف لاکےبغیرترقی نہیں کی،انگریزنے جانے سے قبل جو نظام دیا تھا وہ نیچے جانا شروع ہو گیا، پاکستان میں آہستہ آہستہ عدالتی نظام کمزورہوتاگیا ، پاکستان میں سرکاری تعلیمی نظام کمزوراورنجی تعلیمی نظام بہترہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیم اورانصاف فراہم کرناریاست کی ذمے داری ہے، ہم نے فوجداری قانون اورنظام انصاف میں اصلاحات کیلیےسب سےزیادہ زوردیا، اصلاحات کامقصدعام آدمی کوانصاف کی فراہمی ہے، لیگل سسٹم ٹھیک نہ ہونےتک قانون کی حکمرانی ممکن نہیں، تارکین وطن ملک میں سرمایہ کاری اس لیےنہیں کرتےکیونکہ یہاں رول آف لا نہیں، جس دن تارکین وطن نےسرمایہ کاری شروع کی ہاتھ نہیں پھیلاناپڑیں گے۔