خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین۔بیٹا گرفتار

لاہورکے علاقے کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قاتل کو پولیس نے آخرکارگرفتارکرلیا،ملزم خاتون کا اپنا ہی بیٹا اورمقتول بچوں کا بھائی نکلا، زندہ بچ جانے والے بیٹے زین کوآن لائن گیم کھیلنے پر منع کیا گیا جس پراسے غصہ آیا اورخوفناک واردات کر دی ۔

تفصیلات کے مطابقپولیس نے بتایا زین نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پرماں اور3بہن بھائیوں کو قتل کیا۔پولیس نے زین کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے اقبال جرم کرلیا، ملزم نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ وہ آن لائن گیم کھیلنے کی وجہ سے نفسیاتی مریض ہوچکا تھا۔

پولیس نے ملزم کو باقاعدہ گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا اور تفتیش کی جارہی ہے کہ اسلحہ کہاں سے آیا۔

یاد رہے چند روز قبل گجومتہ میں گھر کی بالائی منزل پرلیڈی ہیلتھ ورکر ناہید اوراس کے تین بچوں کی لاشیں ملی تھیں جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ واقعہ میں ایک بچہ زین زندہ بچ گیا تھا جس نے گھر کے دوسرے حصے میں ہونے کا ڈرامہ رچایا۔