وزیراعظم نے ایم کیو ایم کی ریلی پر تشدد کا نوٹس لے لیا

اسلام ٓٓباد:وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے پُرامن مظاہرین پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس لے لیا، محکمہ داخلہ، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ ملنے کے بعد ذمےداروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نئے بلدیاتی قانون کیخلاف نکالی جانیوالی ریلی پر پولیس ٹوٹ پڑی تھی جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔