نئی دہلی:امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون کے بھارتی ترنگا چھاپنے پرہندوانتہاپسند آگ بگولہ ہوگئے، ایمیزون کا بائیکاٹ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون نے جوتوں پربھارتی ترنگا چھاپ دیا۔ ایمیزون کے اس اقدام پرہندوانتہاپسند آگ بگولہ ہوگئے اورایمیزون کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت نے ایمیزون کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔ مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کا کہنا ہے بھارت کی بےعزتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ایمیزون کا جوتوں پربھارتی ترنگا استعمال کرنا ناقابل برداشت ہے۔کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کریں گے۔
مدھیہ پردیش پولیس کے مطابق ایمیزون کے پلیٹ فارم پر بھارتی ترنگے کے تھیم والے جوتے، ٹی شرٹس اور فیشن کے دیگرلوازمات فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔