ایمیزون کا جوتوں پربھارتی ترنگا استعمال کرنا ناقابل برداشت ہے۔فائل فوٹو
ایمیزون کا جوتوں پربھارتی ترنگا استعمال کرنا ناقابل برداشت ہے۔فائل فوٹو

بھارتی ترنگے کے ڈیزئن کے جوتے مارکیٹ میں آگئے۔ہندوانتہاپسند آگ بگولہ

نئی دہلی:امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون کے بھارتی ترنگا چھاپنے پرہندوانتہاپسند آگ بگولہ ہوگئے، ایمیزون کا بائیکاٹ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون نے جوتوں پربھارتی ترنگا چھاپ دیا۔ ایمیزون کے اس اقدام پرہندوانتہاپسند آگ بگولہ ہوگئے اورایمیزون کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

FIR against Amazon sellers for Indian flag-themed shoes on MP minister's  order - Hindustan Times

مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت نے ایمیزون کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔ مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کا کہنا ہے بھارت کی بےعزتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ایمیزون کا جوتوں پربھارتی ترنگا استعمال کرنا ناقابل برداشت ہے۔کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کریں گے۔

Amazon Faces Backlash For Selling Products Depicting Indian Flag Ahead Of  Republic Day

مدھیہ پردیش پولیس کے مطابق ایمیزون کے پلیٹ فارم پر بھارتی ترنگے کے تھیم والے جوتے، ٹی شرٹس اور فیشن کے دیگرلوازمات فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔