اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹرعبدالغفور حیدری کی زبان پھسل گئی، کہا کہ اپوزیشن شکست کھا چکی ہے ۔ عبدالغفور حیدری کے الفاظ پرایوان میں قہقہے گونج اٹھے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومتی ارکان کم تھے جس کے باعث اسٹیٹ بینک کا ترمیمی بل ایجنڈے پر ہونے کے باوجود پیش نہ کیا گیا ۔
جے یو آئی ف کے رہنما عبدالغفور حیدری نے جوش خطابت میں کہا کہ اپوزیشن شکست کھا چکی ہے ، جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔ چیئرمین سینیٹ نے بھی حیرانی سے عبدالغفور حیدری سے استفسارکیا کہ اپوزیشن شکست کھا چکی ہے ؟۔