کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں نے حملہ کرکے 10 جوانوں کو شہید کر دیا ۔ حملہ رات گئے کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا ، جوابی فائرنگ سے کئی تخریب کار زخمی بھی ہوئے ۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جس میں تین دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے ، فورسز کا کلیئرنس آپریشن تا دم تحریر جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔