اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے وار تیز ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 ہزار 183 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 30 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 14 لاکھ دو ہزار 70 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 29 ہزار192 افراد جاں بحق ہوئے ۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 786 جبکہ مجموعی طور پر12 لاکھ 74 ہزار 657 افراد مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں اب تک پانچ لاکھ 35 ہزار 965 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 89 ہزار 300 ، پنجاب میں چار لاکھ 71 ہزار 925 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 23 ہزار 648 ، بلوچستان میں 34 ہزار 187 ، آزاد جموں و کشمیر میں 36 ہزار 465 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 580 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ۔
Statistics 28 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 68,624
Positive Cases: 8183
Positivity %: 11.92%
Deaths :30
Patients on Critical Care: 1353— NCOC (@OfficialNcoc) January 28, 2022
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 ہزار 624 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8 ہزار 183 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا اس طرح مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد رہی ۔ملک بھر میں اس وقت ایک ہزار 353 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔